Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔ پی سی بی نے ایونٹ کے پلے آف میچز کو سیمی فائنلز میں تبدیل کر دیا ہے۔ نئے شیڈیول میں 34 کے بجائے 33 میچز کھیلے جا سکیں گے۔ جاری کردہ نئے شیڈیول کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے دونوں سیمی فائنلز 17 مارچ کو لاہور میں کھیلیں جائیں گے۔
پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ٹیم چوتھے نمبر کی ٹیم سے سیمی فائنل میں مقابلہ کرے گی۔ پہلا سیمی فائنل دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشنز پر موجود ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل شام 7 بجے شروع ہو گا۔
پی ایس ایل فائیو کا فائنل 18 مارچ کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔ پی سی بی نے پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی تمام فرنچائز مالکان کی رضامندی سے کی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول میچوں میں تماشائیوں کی شرکت کے بارے میں مقامی حکومت کی سفارش پر عمل کیا جائے گا اور اس حوالے سے حتمی اعلان جلد کر دیا جائے گا۔