Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس دنیا کے سو سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے دس غیرملکی کھلاڑی دستبردار ہو چکے ہیں جبکہ ایونٹ کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔
کورونا وائرس پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت میں بھی پہنچ چکا ہے جہاں ساؤتھ افریقہ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز ختم کر دی گئی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے 29 مارچ سے شروع ہونے والی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو بھی ملتوی کر دیا ہے۔
بھارتی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئی ویزہ پالیسی جاری کی تھی جس وجہ سے 15 اپریل تک کوئی غیرملکی بھارت نہیں آ سکتا تھا۔ آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کیا گیا ہے اور اگر صورتحال تبدیل نہ ہوئی تو اس کو مزید ملتوی کیا جا سکتا ہے۔