Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو بڑا دھچکا لگنے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شیڈول ایک ون ڈے اور ٹیسٹ میچ بھی خطرات سے دوچار ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اپریل میں شیڈول سیریز ملتوی کر دی گئی ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے سیریز کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم حالات کے پیش نظر یہ لگ رہا ہے کہ سیریز کا انعقاد اب ممکن نہیں رہا۔
گزشتہ روز وسیم خان نے کہا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اس پر فیصلہ ہو سکتا ہے۔ بنگلہ دیش کو اپریل میں پاکستان میں ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔ حال ہی میں بنگلہ دیش نے اپنے ملک میں ایشیاء الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والے میچز ملتوی کر دیئے تھے۔