Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں لاہور قلندرز کی ٹیم ابھی بھی سیمی فائںل مرحلے میں رسائی حاصل کر سکتی ہے۔ لاہور قلندرز کو اہم میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں عبرتناک شکست ہوئی جس کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کراچی کے ہاتھوں شکست کے بعد لاہور قلندرز کے غیرملکی کھلاڑی سمت پٹیل نے مداحوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ایک ٹویٹ کیا۔
سمت پٹیل کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز نے بہت اچھا کھیلا اور وہ کامیابی کے حقدار تھے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور قلندرز کے مداح پریشان مت ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پرامید ہیں کہ اگلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف فتح حاصل کر کے کم بیک کریں گے۔ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔