Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ میں شریک ٹیموں نے کراچی میں اپنی سرگرمیاں محدود کر دیں۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے ڈر کی وجہ سے عوامی مقامات پر جانے سے کھلاڑی گریز کر رہے ہیں۔ فرنچائز انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ کھلاڑی ہوٹل اور اسٹیڈیم تک محدود رہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم نے کل کراچی میں طے شدہ پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کو دوپہر 1 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کرنا تھی۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل پلے آف سے باہر ہونے والی ٹیموں کے غیرملکی کھلاڑی فوری طور پر وطن واپس جا سکتے ہیں۔
سفری پابندیوں کی وجہ سے انھیں واپسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کے مقابلے ملتوی کیے جا رہے ہیں۔