Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ملتان سلطانز کے وکٹ کیپر بیٹسمین ذیشان اشرف نے پشاور زلمی کے خلاف پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں اپنی دوسری نصف سنچری اسکور کی۔ ذیشان اشرف نے ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 39 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی اور ملتان سلطانز کو اچھے ٹوٹل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
پی ایس ایل فائیو میں ذیشان اشرف کی بطور وکٹ کیپر بیٹسمین کارکردگی غیرمعمولی رہی ہے۔ انہوں نے 8 میچوں میں دو نصف سنچریوں کیساتھ 167 رنز اسکور کیے۔ پی ایس ایل فائیو میں مقامی وکٹ کیپر بیٹسمینوں کی پرفارمنس دیکھی جائے تو کامران اکمل نے 9 اننگز میں 251 رنز بنائے اور وکٹوں کے پیچھے پانچ کیچز پکڑے۔
ذیشان اشرف نے 167 رنز بنانے کیساتھ پانچ کیچز کیے جبکہ سرفراز احمد نے 8 اننگز میں 146 رنز بنائے، چھ کیچز پکڑے اور ایک اسٹمپ بھی کیا۔ دیگر 3 فرنچائزز میں غیرملکی کھلاڑی وکٹ کیپر بیٹسمین کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔