Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں تقریباََ چاروں ہی گراؤنڈز میچوں کے دوران ہاؤس فل رہے اور شائقین نے پہلی مرتبہ پوری پی ایس ایل پاکستان میں خوب انجوائے کی مگر کل سے ہونے والے میچز کراؤڈ کے بغیر ہو رہے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں ملتان سلطانز کے انگلش آل راؤنڈر معین علی نے پاکستان سپر لیگ کے کراؤڈ کو بہترین قرار دے دیا۔
معین علی نے کہا کہ ابھی تک جہاں بھی کرکٹ کھیلا ہوں اس میں پاکستان کا کراؤڈ سب سے بہترین تھا کیونکہ تماشائیوں نے میچوں کا ہر لمحہ انجوائے کیا۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ پی ایس ایل کھیلنے کا صرف ایک مقصد ہے اور وہ پاکستان میں پھر سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہے جو میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔