کورونا وائرس نے دنیا بھر میں اپنی دہشت پھیلا رکھی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا نے انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز کو بھی متاثر کر دیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق سری لنکا میں ہونے والی انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز 19 مارچ سے شروع ہونا تھی۔
ای سی بی نے پہلے اپنے اعلامیہ میں کھلاڑیوں کو ہاتھ ملانے اور کسی بھی جسمانی تعلق سے گریز کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ای سی بی کا کہنا ہے کہ صورتحال خراب ہو چکی ہے اس لیے سری لنکا سے کھلاڑیوں کو واپس بلایا گیا۔
انگلش بورڈ نے سری لنکن بورڈ کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ سیریز صورت حال بہتر ہوتی ہی منعقد کی جائے گی۔