Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں لاہور قلندرز کو بین ڈنک کی شکل میں ایک ہیرا ملا جس نے فرنچائز کی قسمت بدل ڈالی۔ پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے اپنا آخری گروپ میچ کل ملتان سلطانز کے خلاف کھیلنا ہے۔ اس میچ میں کامیابی کی صورت میں لاہور قلندرز کی ٹیم سیمی فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔
اس میچ میں ناکامی کی صورت میں لاہور قلندرز کو دیگر میچوں کے نتائج پر انحصار کرنا ہو گا۔ لاہور قلندرز کے تمام غیرملکی کھلاڑی ابھی بھی پاکستان میں موجود ہیں اور بین ڈنک آخری میچ میں ٹیم کو کامیابی دلانے کیلئے پرامید ہیں۔
بین ڈنک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کوئی میچ آسان نہیں ہے اور ہمارے لیے آخری میچ بہت اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر میری نظر ہے اور میں نے لاہور میں ہی قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ میں یہاں بہت اچھا وقت گزار رہا ہوں۔
بین ڈنک سے چیوئینگ گم سے متعلق سوال ہوا تو انہوں نے کہا میں یہ کبھی نہیں بتاؤں گا کہ یہ چیوئینگ گم کہاں سے خریدتا ہوں کیونکہ راز کبھی بھی بتائے نہیں جاتے۔