Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ ادھوری چھوڑ کر جانے والے غیرملکی کھلاڑی اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔ کراچی کنگز کے اہم بیٹسمین ایلکس ہیلز نے کہا کہ اس انداز میں پی ایس ایل چھوڑنا نہیں چاہتے تھے مگر میں کراچی کنگز فیملی کا شکریہ ادا کرتا ہوں.،امید ہے بدھ کو کراچی کنگز ٹرافی جیتے گی اور میں اگلے سال پھر کراچی کنگز میں شامل ہوں گا۔
گوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیمال ملز نے کہا کہ بدقسمتی سے سفر ختم ہوا مگر دنیا میں جو چل رہا ہے اس وجہ سے مجھے اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ ہونا چاہیے۔ ٹام بینٹن نے پشاور زلمی اور پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں زبردست وقت گزرا۔
لیام لیونگسٹون نے کہا کہ افسوس ہے پی ایس ایل پہلے چھوڑنا پڑ رہا ہے مگر میں سمجھتا ہوں صحت سب سے پہلی ترجیح ہوتی ہے۔ ڈیل اسٹین نے کہا یقین نہیں کہ جانا پڑ رہا ہے، بھرپور سپورٹ پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
کولن منرو اور لیام ڈوسن نے بھی پاکستان سے جلد واپس جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز کا کوئی بھی کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ کر واپس اپنے ملک نہیں جا رہا۔