Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ وہ پاکستان ٹیم کے لیے آل راؤنڈر تیار کرنے کے لیے تیار ہیں، آل راؤنڈر کوچ رکھنے کا پلس پوائنٹ یہ ہے کہ وہ بیٹسمین اور بولر دونوں کو سکھا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملا تو جس طرح میں ہٹنگ کرتا تھا ویسا ہی پلیئر بنا کر دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی نے خود کہا کہ وہ عبدالرزاق کو دیکھ کر آل راؤنڈر بنے، جب وہ دیکھ کر سیکھ سکتا ہے تو میں پھر کوچنگ میں بھی سکھا سکتا ہوں۔
سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ کرکٹ محنت مانگتی ہے اور اگر آپ محنت نہیں کریں گے تو آپ کا گراؤ شروع ہو جاتا ہے، کھلاڑی اگر توجہ صرف کرکٹ پر رکھے تو کبھی پیچھے نہیں رہے گا۔