Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس کے پیش نظر بھارتی کرکٹ بورڈ نے ملک میں جاری تمام ڈومیسٹک ٹورنامنٹس روک دیئے ہیں۔ ایرانی کپ، سینیئر ویمن ون ڈے ناک آؤٹ، ویزے ٹرافی، سینیئر ویمن ون ڈے چیلنجر، ویمن انڈر-19 ون ڈے ناک آؤٹ اور ویمنز انڈر-19 ٹی ٹوئنٹی لیگ سمیت دیگر ایونٹس کے میچز اگلے نوٹس تک معطل کر دیئے گے ہیں۔
اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کو بھی ملتوی کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13ویں ایڈیشن کو بھی 15 اپریل تک ملتوی کیا گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سورو گنگولی اور سیکرٹری جے شاہ کی آئی پی ایل فرنچائز کے مالکان سے بھی میٹنگ ہوئی جس میں مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ آئی پی ایل کا 13واں ایڈیشن 29 مارچ سے شروع ہونا تھا۔