Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ کا آغاز 29 مارچ سے ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کا انعقاد 15 اپریل سے بھی ممکن نظر نہیں آ رہا اور اگر اس سال آئی پی ایل کا انعقاد نہ ہوا تو بھارتی بورڈ کو تقریباََ 10 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہو سکتا ہے۔
اس نقصان میں گیٹ منی، اسپانسر شپ، فرنچائز ریونیو اور کھلاڑیوں کی میچ فیس شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کی پوری کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طرح لیگ کا انعقاد کیا جائے تا کہ بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔
اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سورو گنگولی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق آگاہ ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ہر ہفتے وائرس کی شدت دیکھ کر آئی پی ایل کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ ہو گا۔