Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں چار وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ ملتان سلطانز کے بعد کراچی کنگز سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 136 رنز اسکور کیے۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے اننگز کا شاندار آغاز کیا۔ شرجیل خان نے 14 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھیلی، پہلی وکٹ پر بابر اعظم اور شرجیل خان نے 30 گیندوں پر 60 رنز کی شراکت بنائی۔ دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد عماد وسیم اور کیمرون ڈیلپورٹ نے انتہائی سست بیٹنگ کی۔
عماد وسیم نے 32 گیندوں پر 24 اور کیمرون ڈیلپورٹ نے 24 گیندوں پر 11 رنز اسکور کیے جس وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ میں واپسی کی لیکن عمید آصف کے 13 اور چیڈویک والٹن کے 11 رنز نے کراچی کنگز کو کامیابی دلا دی۔
پی ایس ایل فائیو کے پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 11 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے اور منگل کے روز ہونے والے سیمی فائنل میں کراچی کنگز تیسرے نمبر کی ٹیم سے مقابلہ کرے گی جس کا فیصلہ کل ہونے والے میچز کے بعد ہو گا۔