Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں کھلاڑی پرفارم کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم میں جگہ بنانا چاہتے ہیں اور اسی دوڑ میں 35 سالہ فاسٹ بولر سہیل تنویر بھی شامل ہیں۔ سہیل تنویر رواں سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سہیل تنویر نے 26 رنز کے عوض 3 اہم وکٹیں حاصل کیں اور ملتان سلطانز نے کامیابی کیساتھ 154 رنز کا دفاع کیا۔ سہیل تنویر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔
وہ مختصر فارمیٹ میں ڈوین براوو اور لستھ ملنگا کے بعد 350 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر ہیں۔ انہوں نے اب تک 101 میچوں میں 351 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ سہیل تنویر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے پی ایس ایل فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے 15 شکار کیے تھے اور ٹاپ 5 بولرز میں شامل رہے جس کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی انہوں نے 7 میچوں میں 14 وکٹیں اپنے نام کیں اور ٹورنامنٹ کے کامیاب بولر رہے۔
پی ایس ایل فائیو میں بھی سہیل تنویر ٹاپ بولرز میں شامل ہیں۔ وہ ٹورنامنٹ میں اب تک 15.30 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور پی ایس ایل فائیو کے پانچویں بہترین بولر ہیں۔