Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فاسٹ بولر محمد حسنین بہت کم عمر میں دنیائے کرکٹ میں اپنا نام بنا چکے ہیں لیکن وہ اپنے نام کو مزید بڑا کرنا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں محمد حسنین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شعیب اختر، وسیم اکرم اور وقار یونس کو دیکھ کرکٹ کھیلنا شروع کی اور وہ ان لیجنڈری فاسٹ بولرز کی طرح پرفارم کر کے دنیا کے نمبر ون بولر بننا چاہتے ہیں اور تینوں فارمیٹس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں وقار یونس کی بولنگ کو سب سے زیادہ پسند کرتا تھا اور ان کے بولنگ کوچ بننے کے بعد ان سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا میری کوشش ہوتی ہے جب بھی موقع ملے زیادہ سے زیادہ وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کروں تاہم اگر آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا تو ویرات کوہلی اور اسٹیو اسمتھ کی وکٹ حاصل کرنا چاہوں گا۔