Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل فائیو سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ کراچی کنگز کیخلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایونٹ میں اپنی چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد شاداب الیون پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل فائیو کا آغاز بھی شکست کیساتھ کیا تھا۔
انہیں ابتدائی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے 10 میں سے صرف 3 میچوں میں کامیابی حاصل کی، 2 مقابلے انہوں نے لاہور قلندرز کیخلاف جیتے اور ایک میچ ملتان سلطانز کیخلاف جیتا۔
اس کے علاوہ 6 میچوں میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ پی ایس ایل فائیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی مایوس کن کارکردگی کی سب سے بنیادی وجہ ناقص بولنگ رہی۔
رواں ایونٹ میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے ٹاپ 9 بولرز میں اسلام آباد کا ایک بھی باؤلر شامل نہیں۔ شاداب خان پی ایس ایل فائیو میں 8 وکٹیں لے کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے سب سے کامیاب بولر رہے۔