Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آل راؤنڈر فہیم اشرف اور جارح مزاج بیٹسمین آصف علی پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے دو اہم ہتھیار سمجھے جاتے ہیں لیکن اس مرتبہ یہ دونوں ہی ہتھیار اسلام آباد یونائیٹڈ کو دھوکہ دے گئے۔ پی ایس ایل فور میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 وکٹیں حاصل کرنے والے فہیم اشرف کی رواں سیزن میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔
پی ایس ایل فائیو میں فہیم اشرف نے 20.4 اوورز کروائے جس میں ان کے خلاف 10.64 کے اکانومی ریٹ سے 220 رنز بنے۔ فہیم اشرف نے 7 میچوں میں 31.42 کی اوسط سے صرف 7 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ بیٹنگ میں بھی کوئی کمال نہ دکھا سکے اور پانچ اننگز میں صرف 50 رنز بنائے۔
دوسری جانب جارح مزاج بیٹسمین آصف علی کا بلا بھی پورے ٹورنامنٹ میں خاموش ہی رہا۔ آصف علی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے 9 میچوں میں 16.20 کی اوسط سے صرف 88 رنز اسکور کیے۔ آصف علی کا ٹورنامنٹ میں بہترین اسکور 20 رہا۔