Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے اہم ترین میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم نے 20 اوورز میں 186 رنز اسکور کیے تھے۔ ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین خوشدل شاہ نے 29 گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے۔ شان مسعود اور روی بوپارہ نے بالترتیب 42 اور 33 رنز اسکور کیے۔
لاہور قلندرز نے اپنی اننگز کا شاندار آغاز کیا۔ فخر زمان اور کرس لین نے 9 اوورز میں 100 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ بنائی۔ فخر زمان 35 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے مگر کرس لین نے دھواں دھار بیٹنگ جاری رکھی۔ انھوں نے 52 گیندوں پر سنچری مکمل کی جس میں 8 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔ وہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے سنچری بنانے والے پہلے بیٹسمین بنے۔
کرس لین 55 گیندوں پر 113 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ لاہور قلندرز نے 19ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کیا۔ سیمی فائنل میں لاہور قلندرز کا مقابلہ 17 مارچ کو کراچی کنگز سے ہو گا۔