Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز کے خلاف پاکستان سپر لیگ کے اہم ترین میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ملتان سلطانز کا میچ میں آغاز اچھا نہیں ہوا تھا۔ مہمان ٹیم کی اوپننگ جوڑی صرف 4 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ اس مشکل سے نکلتے نکلتے 13 اوورز میں ملتان سلطانز کی 5 وکٹیں صرف 91 رنز پر گر گئیں۔
اس کے بعد ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین خوشدل شاہ کا شو شروع ہوا۔ انھوں نے آخری 7 اوورز میں اننگز کا نقشہ بدل دیا۔ لاہور قلندرز کو دن میں تارے دکھاتے ہوئے خوشدل شاہ نے 29 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔ ان کی شاندار اننگز میں 6 فلک شگاف چھکے اور 5 چوکے بھی شامل تھے۔
خوشدل شاہ کی اس اننگز کی بدولت ملتان سلطانز نے آخری 7 اوورز میں 95 رنز اسکور کیے اور ٹیم کا ٹوٹل اسکور 186 رنز تک پہنچ گیا۔ لاہور قلندرز کے حارث رؤف کو سب سے زیادہ مار پڑی اور انھوں نے 3 اوورز میں 50 رنز دیے۔