Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پشاور زلمی کے سابق کپتان اور موجودہ ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کو اعزازی پاکستانی شہریت دینے کے اعلان کے بعد ان کو ایک اور اعزاز سے نواز دیا گیا۔ ڈیرن سیمی کو کراچی پریس کلب (کے پی سی) کی جانب سے تاحیات اعزازی ممبر شپ دے دی گئی۔ تقریب کا انعقاد معین خان کرکٹ اکیڈمی کراچی میں ہوا۔
کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سیکریٹری ارمان صابر نے ممبر شپ کا سرٹیفیکیٹ ڈیرن سیمی کو دیا۔ کراچی پریس کلب کی جانب سے ڈیرن سیمی اور ٹیم مینجر ارشد خان کو اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پہنائی گئی۔
اس موقع پر ڈیرن سیمی نے کے پی سی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب کا ممبر بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، کے پی سی کا دورہ ضرور کروں گا۔
یاد رہے گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویو رچرڈز کو بھی ممبرشپ دی گئی تھی۔