Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں خرم منظور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ تھے۔ خرم منظور کو آخری لیگ میچ میں کراچی کنگز کے خلاف موقع دیا تو انہوں نے کھل کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 151 رنز کا ہدف دیا۔
اننگز کی دوسری گیند پر احمد شہزاد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد خرم منظور کریز پر آئے اور انہوں نے جم کر کراچی کنگز کے باؤلرز کی پٹائی کی۔ پہلا میچ کھیلنے والے خرم منظور نے 40 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
ان کی اس اننگز میں نو چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔ یہ خرم منظور کی پی ایس ایل میں دوسری نصف سنچری تھی۔ اس سے قبل انہوں نے پی ایس ایل 2018 میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف نصف سنچری بنائی تھی۔