Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا سیمی فائنل مرحلہ شروع ہونے سے پہلے کراچی کنگز کے کیمرون ڈیلپورٹ فارم بحال کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں کیمرون ڈیلپورٹ نے 44 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے شاندار 62 رنز بنائے۔
یہ کیمرون ڈیلپورٹ کا پی ایس ایل فائیو میں آٹھواں میچ تھا جس میں انہوں نے رواں سیزن کی اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔ اس سے قبل کھیلے گئے سات میچوں میں انہوں نے 16.57 کی اوسط سے صرف 116 رنز اسکور کیے تھے۔
سیمی فائنل میچ سے قبل کیمرون ڈیلپورٹ کا فارم میں واپس آنا یقیناََ کراچی کنگز کے لیے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔ پی ایس ایل فائیو کے دوسرے سیمی فائنل میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں کل رات 7 بجے قذافی اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔