Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کا آخری لیگ میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان اننگز کے آغاز پر ہی آؤٹ ہو گئے۔ کیمرون ڈیلپورٹ اور بابر اعظم کے بالترتیب 62 اور 32 رنز کی بدولت کراچی کنگز نے 20 اوورز میں 150 رنز اسکور کیے۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی اچھا آغاز نہیں ملا اور وقاص مقصود کی گیند پر احمد شہزاد کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ایک اینڈ شین واٹسن نے سنبھالا اور دوسرے اینڈ پر خرم منظور سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔
شین واٹسن نے 34 گیندوں پر 66 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ وہ سات چوکے اور چار فلک شگاف چھکے لگانے میں بھی کامیاب ہوئے۔ انہوں نے اس اننگز میں چار چھکے لگانے کے بعد پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
شین واٹسن نے پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 46 میچز کھیلے ہیں جس میں 81 مرتبہ انہوں نے گیند کو باؤنڈی کے پار پھینکا۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر کامران اکمل کا ہے جن کے چھکوں کی تعداد 77 ہے۔