Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کا لیگ مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ اگر لیگ مرحلے کے ٹاپ 5 بیٹسمینوں کی بات کی جائے تو اس فہرست میں 3 غیرملکی کھلاڑی نظر آ رہے ہیں۔ کراچی کنگز کے اوپنر بابر اعظم 10 میچوں کی 9 اننگز میں 345 رنز بنا کر اب تک ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ 49 کی اوسط سے رنز بنانے والے بابر اعظم نے 3 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔
ملتان سلطانز کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے والے لاہور قلندرز کے کرس لِن دوسرے نمبر پر آ گئے۔ انھوں نے 8 میچوں میں 40 کی اوسط، ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی بدولت 284 رنز بنائے۔ بین ڈنک 266 رنز کے ساتھ تیسرے اور لیوک رونکی اتنے ہی رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔
شاداب خان نے اس پی ایس ایل میں اپنی بیٹنگ سے سب کو متاثر کیا۔ انھوں نے 9 میچوں کی 8 اننگز میں 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 263 رنز بنائے۔ شان مسعود چھٹے اور کامران اکمل ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔