Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بگ بیش لیگ 2020 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے حارث رؤف پی ایس ایل فائیو میں توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔ حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی جانب سے ایونٹ میں 20 وکٹیں حاصل کی تھیں جس کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم اور ان کے مداحوں کو امید تھی کہ فاسٹ بولر پی ایس ایل فائیو میں بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے مگر ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی توقعات کے برعکس رہی۔
حارث رؤف نے رواں ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کی جانب سے 5 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 66.44 کی اوسط سے صرف 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ پی ایس ایل فائیو میں انہوں نے کل 18 اوورز کروائے اور 10.77 کے اکانومی ریٹ سے 194 رنز دیئے۔ حارث رؤف پی ایس ایل فائیو میں انجری مسائل کا شکار بھی رہے۔ وہ ٹورنامنٹ کی ابتداء میں ایڑھی کی انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے 5 میچوں میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔