Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں لیگ مرحلے کے اختتام کے بعد ٹاپ بولرز پر نظر ڈالی جائے تو تمام پاکستانی بولرز حاوی نظر آ رہے ہیں۔ اس فہرست میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین 15 وکٹ حاصل کر کے پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ پی ایس ایل فائیو میں ان کی بہترین بولنگ 25 رنز کے عوض چار وکٹیں رہیں۔
لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 13 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر ہیں۔ شاہین کی سب سے اچھی بولنگ 4/18 رہی۔ پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض 11 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے تیسرے بولر ہیں۔ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کی طرح چوتھی پوزیشن پر بھی فاسٹ بولر ہی قابض ہے۔
ملتان سلطانز کے سہیل تنویر 10 وکٹوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کیے ہوئے ہیں جبکہ پانچویں نمبر پر ان کی ٹیم کے ہی لیگ اسپنر عمران طاہر ہیں جنہوں نے 10 شکار کیے ہیں۔ کراچی کنگز کے محمد عامر نے بھی 10 ہی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔