Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں سنچری اسکور کر کے لاہور قلندرز کو سیمی فائنل میں پہنچانے والے جارح مزاج بیٹسمین کرس لِن نے واپس آسٹریلیا جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرس لِن نے یہ فیصلہ وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد کیا۔
کرس لِن نے پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کی جانب سے آٹھ میچز کھیلے۔ انہوں نے 40.57 کی شاندار اوسط سے 284 رنز اسکور کیے جس میں ایک ریکارڈ ساز سنچری اور نصف سنچری بھی شامل ہے۔ کرس لِن نے لاہور قلندرز کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
کرس لِن کے علاوہ لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزے اور سیکوگے پرسنا بھی پی ایس ایل فائیو سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ عابد علی اور آغا سلمان کو لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان سیمی فائنل کل رات 7 بجے کھیلا جائے گا۔