Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل فائیو کے آخری گروپ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ میچ میں کامیابی کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم خراب رن ریٹ کے باعث ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہ کر سکی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل فائیو کا آغاز اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر کیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ کے 4 میچوں میں کامیابی حاصل کی، 5 میں سرفراز الیون کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ملتان سلطانز کیخلاف ان کا میچ بارش کی نذر ہوا۔ کوئٹہ نے ٹورنامنٹ میں دو مرتبہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور دو بار کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پلے آف یا سیمی فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی نہ کیا ہو۔ گزشتہ چار سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 مرتبہ دوسری پوزیشن حاصل کر کے پلے آف کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ ایک مرتبہ وہ چوتھے نمبر پر آئے تھے۔ گزشتہ چار سیزن میں گلیڈی ایٹرز 3 مرتبہ پی ایس ایل کا فائنل کھیل چکے ہیں۔