Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں زیادہ تر غیر ملکی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے۔ رواں ٹورنامنٹ میں ناکام ہونے والے غیرملکی بیٹسمینوں پر غور کیا جائے تو سرفہرست پشاور زلمی کے لیام لیونگسٹن ہیں۔ گزشتہ سیزن میں کراچی کنگز کی جانب سے عمدہ پرفارمنس پیش کرنے والے لیام لیونگسٹن پشاور زلمی کیلئے زیادہ کارگر ثابت نہیں ہوئے۔
انہوں نے ایونٹ کے 8 میچوں میں 21.60 کی اوسط سے ایک نصف سینچری کیساتھ 108 رنز اسکور کیے۔ اسی طرح پشاور زلمی کے ٹام بینٹن بھی پی ایس ایل میں زیادہ کامیاب نہیں ہوئے۔ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ اور بگ بیش لیگ میں رنز کے انبار لگانے والے ٹام بینٹن نے پی ایس ایل فائیو کے 7 میچوں میں 12.33 کی اوسط سے 74 رنز بنائے۔
فاسٹ بولر ڈیل اسٹین سے بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو بہت امیدیں وابستہ تھیں مگر وہ 4 میچوں میں 42 کی اوسط سے دو وکٹیں اپنے نام کر سکے۔ اس کے علاوہ گزشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے فواد احمد بھی باؤلنگ میں اپنا جادو نہ دکھا سکے۔ انہوں نے 5 میچوں میں 47.33 کی اوسط سے صرف 3 وکٹیں ہی حاصل کیں۔