Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل فائیو میں شاداب خان کی شاندار بیٹنگ کارکردگی کے بعد کرکٹ شائقین نے ان کا موازنہ اسٹیو اسمتھ سے کرنا شروع کر دیا ہے جنہوں نے بطورِ لیگ اسپنر اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا مگر اب وہ دور حاضر کی کرکٹ میں دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں۔
اس حوالے سے شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیو اسمتھ میرے آئیڈیل کرکٹر ہیں لیکن میرا ان سے موازنہ ابھی درست نہیں، وہ ایک لیجنڈری بیٹسمین ہیں اور ان کی برابری کرنے کیلئے مجھے بہت محنت کرنا ہو گی۔
آل راؤنڈر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں بولنگ آل راؤنڈر ہوں اور بولنگ ہی میری سب سے پہلی ترجیح ہے، پی ایس ایل فائیو میں زیادہ وکٹیں حاصل نہیں کر سکا کیونکہ کنڈیشنز اسپنر کو سپورٹ نہیں کر رہی تھیں۔
دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے کے لیے تیار ہوں۔ یاد رہے پی ایس ایل فائیو میں شاداب خان نے 9 میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 8 اننگز میں 263 رنز اسکور کیے۔