Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے احمد شہزاد رواں سیزن میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل فور میں احمد شہزاد کو سپلیمنٹری کیٹگری میں منتخب کیا تھا جہاں انہوں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 میچوں میں 4 نصف سنچریوں کیساتھ 311 رنز اسکور کیے تھے۔
پی ایس ایل فائیو میں مسلسل مواقع ملنے کے باوجود احمد شہزاد کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ انہوں نے رواں سیزن کے 7 میچوں میں 8.71 کی اوسط سے 61 رنز بنائے اور ان کا بہترین اسکور 12 رنز رہا۔
پی ایس ایل فائیو سے قبل مصباح الحق نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ٹورنامنٹ میں اوپننگ بیٹسمینوں پر خاص نظر رکھی جائے گی مگر پی ایس ایل میں ناقص کارکردگی کے بعد احمد شہزاد کو قومی ٹیم میں موقع ملنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔