Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سوشل میڈیا پر پاکستان اور بھارت کے شائقین کرکٹ اکثر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی مقبولیت کو لے کر بحث ہوتی رہتی ہے۔ آئی پی ایل کے ابھی تک 12 ایڈیشن کھیلے جا چکے ہیں جبکہ پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن کل ختم ہونے جا رہا ہے۔
ان لیگز میں حصہ لینے والے غیرملکی کرکٹرز کی اکثریت اس بات پر متفق ہے کہ آئی پی ایل بیٹسمینوں کے لیے بہت سازگار لیگ ہے جبکہ پی ایس ایل میں باؤلنگ کا معیار بہت اعلیٰ ہے جہاں بیٹسمینوں کا سخت امتحان ہوتا ہے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ سے ایک ٹویٹر صارف نے سوال کیا کہ وہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل کو کتنے پوائنٹس دیں گے؟ جس پر انہوں نے دونوں لیگز کو 10 میں سے 9 نمبر دیئے۔
بریڈ ہوگ نے کہا کہ پی ایس ایل پچھلے کچھ عرصے میں بہت مشہور ہوئی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ہے جبکہ آئی پی ایل کو دنیا بھر میں دیکھنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔