Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ اعلان پہلے سیمی فائنل سے دو گھنٹے قبل کیا گیا جو کہ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جانا تھا۔ دوسرے سیمی فائنل میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کا سامنا ہونا تھا۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے سیمی فائنلز اور فائنل کا انعقاد بعد میں کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز نے غیرملکی کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ بھی ملتوی کر دیا تھا۔ یہ دونوں میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے تھے۔