Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پی ایس ایل فائیو کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ ملتوی کیے گئے۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وسیم خان کا کہنا تھا کہ ایک غیرملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کے شبے کے باعث لیگ ملتوی کرنا پڑی، کھلاڑی کا نام تو نہیں بتا سکتے مگر اس میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں ہم نے ہر احتیاط اپنائی، پہلے تماشائیوں کو آنے سے روکا گیا پھر غیرملکی کھلاڑیوں کو جانے کا آپشن دیا جو کھلاڑی جانا چاہتے تھے وہ پہلے چلے گئے اور جو رکے وہ اپنی مرضی سے رکے۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کو ملتوی کرنے کا فیصلہ فرنچائز مالکان کی مشاورت سے کیا گیا اور ری شیڈول کرنے کا فیصلہ بھی مشاورت سے ہی کریں گے۔