Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی کیے جا چکے ہیں اور ابھی نئی تاریخوں کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی کی جانب سے ایک تجویز سامنے آ گئی ہے۔
اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے افسوس کی بات ہے کہ پی ایس ایل ختم ہو گئی مگر صحت سب سے پہلی ترجیح ہے، خصوصاََ ان کے لیے جو واپس اپنے گھروں کو جا رہے ہیں۔
بوم بوم نے کہا کہ یہ فیصلہ پہلے ہی لے لینا چاہیے تھا اور جہاں تک ٹرافی کی بات ہے تو میں سوال کرتا ہوں کہ کیا ٹرافی اسے ہی دینی چاہیے جس نے گروپ مرحلے میں ٹاپ پوزیشن پر اختتام کیا؟
واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے 10 میں سے چھ میچوں میں کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی اور صرف دو میں اسے شکست ہوئی جبکہ 2 میچز بارش کی نذر ہوئے۔