Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے انکشاف کیا تھا کہ انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں ہیں جس کے بعد میڈیا میں بھی اس خبر کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ ایلکس ہیلز نے میڈیا میں رپورٹ ہونے والی خبر کو بےبنیاد قرار دے دیا ہے۔
پہلے ایلکس ہیلز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے بارے میں جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں جس کے بعد ان کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا۔ انگلش کرکٹر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میڈیا میں میرے حوالے سے جو خبریں چل رہی ہیں اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے غیرملکی کھلاڑیوں کی طرح میں نے بھی پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ میں اس مشکل صورتحال میں اپنے گھر والوں کیساتھ رہنا چاہتا تھا۔
ایلکس ہیلز نے مزید کہا کہ جب میں پاکستان سے انگلینڈ آیا تو میں بالکل صحتیاب تھا مگر اگلے ہی دن اتوار کو مجھے بخار محسوس ہوا، میں نے ہدایات پر عمل کیا، مجھ میں وائرس کی علامات ہیں لیکن اب تک ٹیسٹ نہیں کروایا۔