Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ملتوی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ پی سی بی نے یہ فیصلہ فرنچائز مالکان کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں کیا۔ پی سی بی نے کورونا وائرس سے پیدا ہونی والی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا کیونکہ ایک غیرملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی تھیں۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے پی ایس ایل کو ملتوی کرنے کے حوالے سے پی سی بی کے فیصلے کی حمایت کی۔
انہوں نے پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیمز کو کھچا کھچ بھرنے پر شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔ جاوید آفریدی نے تمام فینز سے گزارش کی کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
جاوید آفریدی نے خصوصی طور پر تمام غیرملکی کرکٹرز کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت پاکستان میں کرکٹ بحال ہوئی اور پھر پوری پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان میں ہوا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حالات بہتر ہونے کے بعد ہمارے میدان دوبارہ آباد ہوں گے۔