Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کووونا وائرس نے جہاں عام زندگی کو متاثر کیا ہے وہیں کھیلوں کے میدان بھی اس سے بچ نہیں سکے۔ کورونا کے سبب پی ایس ایل پہلے بغیر تماشائیوں کے کروانے کا فیصلہ ہوا مگر اب پورا ایونٹ ملتوی ہو چکا ہے۔
غیرملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کا عمل اسکریننگ کے بعد مکمل ہو گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور براڈکاسٹرز سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کے بھی ٹیسٹ کروائے تھے۔
بین ڈنک، ڈین ولاز، کرس جورڈن، معین علی، روی بوپارہ، کیمرون ڈیلپورٹ، عمران طاہر، ہاشم آملہ، ڈیرن سیمی اور چیڈوک والٹن پاکستان سے روانہ ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ اینڈی فلاور بھی اپنے ملک کے لیے اڑان بھر چکے ہیں۔ پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز کی تفصیلات کا اعلان بعد میں ہو گا۔