Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونے پر جہاں کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کیا وہیں اسے کامیاب بنانے پر تمام شریک افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔ لاہور قلندرز کے محمد حفیظ نے کہا کہ وہ سیکیورٹی فورسز سمیت تمام افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنھوں نے پی ایس ایل کو کامیاب بنایا، کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کا کراؤڈ بھی تعریف کا مستحق ہے۔
کراچی کنگز کے بیٹسمین اور پی ایس ایل کے ٹاپ اسکورر بابر اعظم نے کہا کہ پی سی بی، گراؤنڈ اسٹاف، ٹیمیں، پلیئرز، براڈ کاسٹرز اور خصوصاََ پاکستان کے لوگ پی ایس ایل کامیاب بنانے پر تعریف کے مستحق ہیں۔
لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اس پی ایس ایل کو کامیاب بنانے پر سب کا شکریہ، اس مرتبہ اپنے کراوڈ کے سامنے کھیلنے کا مزہ ہی الگ تھا، اب ہمیں اپنی صلاحیتیں کورونا وائرس کو شکست دینے پر صرف کرنی چاہیئں۔
ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر محمد عرفان نے کہا کہ کورونا وائرس انسانیت کا امتحان ہے، ہمیں ایک دوسرے پر رحم کرنا چاہیے اور آگاہی پھیلانی چاہیے۔ انھوں نے پی ایس ایل میں شریک تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔
لاہور قلندرز کے بین ڈنک کا کہنا تھا کہ زندگی کرکٹ سے زیادہ اہم ہے، لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے یہ موقع فراہم کیا اور امید ہے پھر ملیں گے۔ وہاب ریاض نے بھی فیصلے کو ٹھیک اور بروقت قرار دیا۔