Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کورونا وائرس کے باعث پی ایس ایل کے سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ پی ایس ایل کے گروپ مرحلے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بابر اعظم ہیں جنہوں نے 9 اننگز میں 49.28 کی اوسط سے 345 رنز اسکور کیے۔ پی ایس ایل فائیو میں کل تین سنچریاں بنیں۔
پہلی سینچری کامران اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بنائی، ملتان سلطانز کے رائلی روسو نے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پی ایس ایل کی تاریخ کی تیزترین سنچری اسکور کی جبکہ تیسری سنچری لاہور قلندرز کے کرس لِن نے ملتان سلطانز کے خلاف اسکور کی تھی۔
پی ایس ایل فائیو میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز لاہور قلندرز کے کرس لِن کے نام رہا جنہوں نے 55 گیندوں پر 113 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بین ڈنک نے اپنے نام کیا جنہوں نے سات میچوں میں 23 چھکے لگائے۔
ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی بن ڈنک کو حاصل ہے۔ انہوں نے کراچی کنگز کیخلاف میچ میں 12 چھکے لگائے تھے۔ دوسری جانب پی ایس ایل میں سب سے بڑی پارٹنرشپ لاہور قلندرز کے بین ڈنک اور سمت پٹیل کے درمیان بنی تھی۔
دونوں کھلاڑیوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 155 رنز کی شراکت بنائی تھی۔ پی ایس ایل میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیٹسمین کی بات کریں تو احمد شہزاد اس میں سرفہرست ہیں جنہوں نے سات میچوں میں صرف 62 رنز بنائے تھے۔