Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے باعث پی ایس ایل کے سیمی فائنلز اور فائنل کو ملتوی کیا تو دوسرے کرکٹرز کی طرح محمد حفیظ نے بھی پی سی بی کے فیصلے کی حمایت کی اور کہا کہ پی ایس ایل فائیو کا افسوسناک اختتام ہوا، ٹورنامنٹ اس طرح ختم ہو گا کسی کو توقع نہیں تھی مگر ہم سب کو پی سی بی کے اس فیصلے کو سپورٹ کرنی چاہیے کیونکہ لوگوں کی صحتیابی سب سے پہلے ہے۔
محمد حفیظ نے اعتراف کیا کہ کرکٹ شائقین کے بغیر ہمیں کھیلنے میں مزہ بھی نہیں آ رہا تھا، فین ہماری جان ہیں اور اس کھیل کی خوبصورتی کرکٹ شائقین سے ہی ہے، امید ہے ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کا میلہ سجے گا، تمام ٹیمیں اور کرکٹ شائقین پھر سے اکٹھا ہو کر اس ٹورنامنٹ کا شاندار انداز میں اختتام کریں گے۔
آل راؤنڈر کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کا سفر بہت بہترین رہا، پوری امید ہے جب ٹورنامنٹ دوبارہ شروع ہو گا تو ہم بڑی کامیابی کیساتھ ٹورنامنٹ کا اختتام کریں گے۔