Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی فاسٹ بولر محمد عامر کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ محمد عامر کی حمایت میں ان کی اہلیہ تو سامنے آئیں تھیں مگر خود ان کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا تاہم اب انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے معاملے پر خود خاموشی توڑ ہی دی ہے۔
محمد عامر نے کہا مجھے محسوس ہوتا تھا کہ میرے جسم پر حد سے زیادہ بوجھ پڑنے لگا تھا جس سے نمٹنا مشکل ہو رہا تھا اسی لیے اپنے کیریئر کو مزید بڑھانے کے لیے میں نے یہ فیصلہ کیا۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کی پابندی پوری ختم کرنے کے بعد انہوں نے مسلسل 3 سال تک تینوں فارمیٹس میں اپنا کردار ادا کیا مگر اب اپنے جسم کی قوت مدافعت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ محمد عامر نے ٹیسٹ فارمیٹ میں 36 میچز کھیل کر 119 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 61 ایک روزہ میچوں میں 81 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی میں 48 میچز کھیل کر 59 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔