Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں فاسٹ بولر زیادہ کامیاب رہے۔ پی ایس ایل کے گروپ مرحلے کے بعد ٹاپ 5 بولرز میں تمام فاسٹ بولرز شامل ہیں اور ایونٹ میں سب سے زیادہ کامیاب بولر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین ہیں جنہوں نے 9 میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے سہیل تنویر 10 وکٹیں لے کر سب سے کم رنز دینے والے بولر ہیں۔ انہوں نے ایونٹ میں 22.3 اوورز کیے اور 6.80 کے اکانومی ریٹ سے 153 رنز دیئے۔ ایک اننگز میں سب سے بہترین بولنگ کا اعزاز لاہور قلندرز کے سمت پٹیل کے نام ہے۔
انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کیخلاف 5 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اسی طرح پی ایس ایل فائیو میں ناکام ہونے والے بولرز پر نظر ڈالیں تو حارث رؤف کی پرفارمنس مایوس کن رہی۔
انہوں نے ایونٹ کے پانچ میچوں میں 66.44 کی اوسط سے تین وکٹیں حاصل کی اور 10.77 کے اکانومی ریٹ سے رنز دیئے۔ ماضی میں پی ایس ایل میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے والے فہیم اشرف بھی اس سال کچھ نہ کر سکے۔
انہوں نے 10.67 کے اکانومی ریٹ سے رنز دیئے اور صرف 7 وکٹیں اپنے نام کیں۔ پی ایس ایل فائیو کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز دینے کا منفی ریکارڈ حسن علی کے نام رہا جن کے خلاف کراچی کنگز کے بیٹسمینوں نے 4 اوورز میں 52 رنز اسکور کیے تھے۔