Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس اب تک 150 سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے اور اس وائرس کی وجہ سے پی سی بی سمیت دنیا کے تمام کرکٹ بورڈز نے اپنی ٹیموں کی کرکٹ سیریز ملتوی کر دی ہیں۔ پوری دنیا میں کرکٹ کی سرگرمیاں متاثر ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شائقین کرکٹ کو ایک اچھی خبر سنا دی ہے۔
رواں سال آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں واضح کر دیا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول کے مطابق ہو گا۔ آئی سی سی کی آرگنائزنگ کمیٹی صورتحال کا مکمل جائزہ لے رہی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کپ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا کے سات مختلف وینیوز پر کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کا ماننا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور یہ شیڈیول کے مطابق ہی کھیلا جائے گا۔