Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہو چکی ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ملک کے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ شیفلڈ شیلڈ 20-2019 کے آخری راؤنڈ کے میچز اور فائنل میچ منسوخ کر کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی نیو ساؤتھ ویلز ٹیم کو فاتح قرار دے دیا ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کو سیمی فائنلز اور فائنل سے پہلے ملتوی کیا گیا جبکہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 13واں ایڈیشن شروع ہونے سے پہلے ہی ملتوی کر دیا گیا۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کا آغاز ہونے سے پہلے وطن واپس لوٹ گئی۔
دورہ بھارت کرنے والی ساؤتھ افریقی ٹیم پہلے ون ڈے میچ کے بعد واپس چلی گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی آسٹریلیا کے خلاف ایک ون ڈے میچ کھیل کر واپس روانہ ہو گئی تھی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والا ایک ون ڈے اور ٹیسٹ میچ بھی ملتوی کیا جا چکا ہے۔