Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سورو گنگولی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ بن گئے، راہول ڈریوڈ نیشنل کرکٹ اکیڈمی چلا رہے ہیں، گریم اسمتھ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے ڈائریکٹر ہیں اور مارک باؤچر ساؤتھ افریقی ٹیم کے ہیڈکوچ ہیں لیکن پاکستان میں اس کے مخالف ہو رہا ہے۔
شعیب اختر نے کہا کہ پی سی بی نے میرا استعمال نہیں کیا، میرا کام ٹی وی پروگرامز میں بیٹھنا نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا پی سی بی کو مجھے کرکٹ کی باگ ڈور سونپنی چاہیئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ نچلے ملازمین اوسط درجے کے ہیں کیونکہ پی سی بی چاہتا ہے وہ ان کی ہر بات کو تسلیم کریں۔
یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق قومی ٹیم کے سابق کپتان ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے سب زیادہ کامیایاں حاصل کیں۔ پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کی بھی قومی ٹیم کیلئے بے شمار خدمات ہیں۔