Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ہر طرف کرکٹ تعطل کا شکار ہو چکی ہے۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13ویں ایڈیشن کا آغاز 29 مارچ سے ہونا تھا جو 15 تک اپریل ملتوی کر دیا گیا ہے لیکن اس کے بعد بھی لیگ کا انعقاد مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ مختصر آئی پی ایل کروانے پر بھی غور کر رہا ہے۔
آسٹریلیا کے 17 کھلاڑیوں کے آئی پی ایل کی مختلف فرنچائزوں سے معاہدے ہوئے ہیں۔ آئی پی ایل کی فرنچائزوں نے ایرون فنچ، اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وانر، پیٹ کمنز، گلین میکسویل اور نیتھن کولٹرنائل سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھاری داموں خریدا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کیون رابرٹس کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے انفرادی حیثیت میں معاہدے ہوئے ہیں، وہ وقت جلد آئے گا جب کھلاڑیوں کو بدلتی ہوئی صورتحال پر ہماری رائے درکار ہو گی تو ہم اپنا کردار ادا کریں گے۔
کیون رابرٹس کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل انتظامیہ کی طرف سے بھی کوئی تجویز سامنے آئے گی پھر ہم اپنے پلیئرز اور بھارتی بورڈ کے ساتھ مل کر بہترین فیصلہ کرنے کی کوشش کریں گے۔