Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل کو کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ملتوی کر دیا تھا۔ پی سی بی نے تمام فرنچائز مالکان، کھلاڑیوں، اسٹاف، براڈکاسٹرز اور میچ آفیشلز کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے جن کی مجموعی تعداد 128 بنتی تھی۔
پی سی بی نے تمام افراد کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کی تصدیق کر دی ہے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کا حصہ بننے والا ہر شخص محفوظ اور تندرست ہے جبکہ تمام افراد اپنی فیملی کو جوائن کر چکے ہیں۔
وسیم خان نے امید ظاہر کی کہ دنیا اس صورتحال سے جلد نکل آئے گی اور پاکستان میں بھی حالات معمول میں آنے کے بعد یہاں کے میدان دوبارہ سے آباد ہوں گے۔ انہوں نے عوام الناس سے درخواست کی کہ اس مشکل وقت میں وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔