Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جمی نیشم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کی جانب سے کیے گئے سوالوں کے جواب دیئے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ اگلی دفعہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے آئیں گے؟ جس کا جواب انہوں نے مثبت انداز میں دیا۔
جمی نیشم کا کہنا تھا میں پرامید ہوں کہ اگلی پی ایس ایل کا حصہ بنوں گا اور یہ ٹورنامنٹ مجھے اچھا لگتا ہے۔ جمی نیشم کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو انہیں 120 میچوں کا تجربہ حاصل ہے جس میں ان کی بیٹنگ اوسط 26.17 کی ہے۔
کیوی آل راؤنڈر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 1754 رنز بنا رکھے ہیں جس میں چار نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ وہ باؤلنگ کرتے ہوئے 113 کھلاڑیوں کا شکار کر چکے ہیں اور ان کی باؤلنگ اوسط 25.05 ہے۔